کراچی: سینئر پولیس افسر کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

January 24, 2022

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی عبداللّٰہ شیخ پڑوسی سے گتھم گتھا ہوگئے، پڑوسی کو مکا جڑدیا، کلفٹن کے اپارٹمنٹ میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لڑائی کے فریق شہری نے ڈی آئی جی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی۔

شہری نے موقف اپنایا کہ عبداللّٰہ شیخ اور ان کے گارڈز نے ان کی بہن کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، ان کی بہن نے جو زیورات پہنے ہوئے تھے وہ بھی چھین لیے۔

شہری نے عبد اللّٰہ شیخ پر نشے میں ہونے کا بھی الزام لگایا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی جنوبی تحقیقاتی افسر مقرر کردیے گئے۔

واضح رہے کہ عبداللّٰہ شیخ کے خلاف ماضی میں بھی شہریوں پر تشدد کی شکایات مل چکی ہیں۔