وزیر اعظم عمران خان کی ایوارڈ جیتنے والے کرکٹرز کو مبارکباد

January 24, 2022

وزیر اعظم عمران خان نے آئی سی سی کے ایوارڈ جیتنے والے کرکٹرز کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی سی سی ایوارڈز جتنے پر تمام کرکٹ اسٹارز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔

خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء نے آئی سی سی ایوارڈز جیتے۔

شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر بنے اور وہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

اس ایوارڈ کے لیے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن میں مقابلہ تھا۔