پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا

January 24, 2022

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے کل کے سربراہی اجلاس کے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

پی ڈی ایم سیکریٹری جنرل شاہدخاقان عباسی نے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔

اس موقع پر پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور فروری کے پی پی کے لانگ مارچ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسکروٹنی کمیٹی کی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر ردعمل دے گی جبکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔