پی پی سینیٹر رضا ربانی کا وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر تبصرہ

January 24, 2022

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے پاکستان کے عدم استحکام سے جڑے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں بہت سی فورسز پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سی پیک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جاری ہے، جب اس بات کا علم ہے تو اسٹریٹجک پالیسی میں امریکا کی طرف شفٹ کیوں کیا جارہا ہے؟

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی چین کو محدود کرنے کی پالیسی ہے، وہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے، عوام کے سامنے بات کی جائے ان کیمرہ اجلاس نہ ہو۔