کیمرون میں نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک

January 25, 2022

یاؤنڈے(اے ایف پی) وسطی افریقی ملک کیمرون کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے16افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک مہنگے ترین نائٹ کلب میں اتوار کی صبح پیش آیا۔حکام نے کہا کہ نائٹ کلب میں آتش بازی کا سامان بھی استعمال ہوتا تھا اور مذکورہ واقعہ اسی کے پھٹنے سے پیش آیا۔ آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے مزید دھماکے ہوئے اور پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔