اٹلی میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کاآغاز

January 25, 2022

روم ( شہباز بھٹی )اٹلی میں نئے صدر کے انتحاب کے لیے آج سے ووٹنگ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اٹلی کے صدر Sergio Mattarella کی سات سالہ صدارتی مدت 3فروری کو ختم ہو رہی ہے ۔ سر جو مترلہ 31جنوری 2015 کو 665 ووٹ لیکر اٹلی کے بارہویں صدر مقرر ہوئے ، وہ ماہر قانون ہے اور اس کے ساتھ ایک قانون سکھانے والا ادارہ بھی چلا رہے ہیں ۔ اٹلی کے صدر کے انتحاب کے لیے اُمیدوار کی عمر کی حد 50 سال ہونا لازمی ہے اور الیکشن جیتنے کے لیے دو تھائی اکثریت حاصل کرنا ہوتی ہے ۔ صدارتی انتحاب میں چیمبر اور سنیٹ کے صدر ووٹ نہیں ڈال سکتے ۔ آج دوپہر تین بجے سے صدارتی انتحابات کی ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور علاقائی نمائندوں کے قانون ساز صدر کے انتحاب کے عمل کا آغاز کریں گے۔ مجموعی طور پر 1009 عظیم الیکٹوریہ فیصلہ کریں گے کہسرجیو میٹریلا کی جگہ کون لے گا ۔اس انتحاب میں 321 سینٹرز، ایوان زیریں کے 630اراکین اور 58 علاقائی مندوبین شامل ہوں گے ۔ ایک دن میں ایک ووٹ طے ہے اور پہلے تین بیلٹ میں نئے صدر کے انتحاب کے لیے گرینڈ الیکٹرز یعنی 673 کی دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سنٹر رائٹ سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی حمایت کرنے پر غور کر رہا ہے کہ وہ سرجو کی جگہ لیں لیکن ڈیموکریٹک پارٹی اور پانچ ستارے والی تحریک کی سخت مخالفت کی وجہ سے فورسا اٹلی کے رہنما کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے ا مکانات کے بارے میں شکوک و شہبات ہیں۔اُن کا کہنا ہے کے ملک کے صدر کو غیر جانبدار شخصیت ہونا چا ہئے ۔فورزا اٹلی کے رکن پارلیمنٹ Vittorio Sgarbi نے کہا ہے کہ ارب پتی فرداپنے نام کی بجائے متبادل نام تجویز کرنے کے بارے میں سوچے ۔ لیگ کے رہنما مھتیو سالونی نے کہا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ سطح کی تجاویز پیش کریں گے جن کو کوئی بھی ویٹو نہیں کر سکے گا ۔