امریکی بحریہ نے دھماکا خیزمواد لے جانے والا جہاز روک لیا

January 25, 2022

منامہ(اے ایف پی) امریکی بحریہ نے ایران سے ’دھماکا خیزمواد‘لے جانے والا جہازروک لیا ۔جہازپر 40 ٹن یوریاکھاد لدی ہوئی تھی ،جسے مبینہ طور پریمن میں ایران کی حمایتی حوثی ملیشیا کودھماکہ خیز مواد کی تیاری کے لئے اسمگل کیا جانا تھا۔بحرین میں موجود امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے کہا کہ تاریخی طور پر یمن میں حوثیوں کو ہتھیاروں کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والے راستے پریہ جہاز سفر کررہا تھا۔