معروف قانون داں عاصمہ جاوید مرزا انتقال کرگئیں

January 25, 2022

بریڈفورڈ(زاہدانور مرزا)سابق کونسلر اور معروف قانون داں عاصمہ جاوید مرزا طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ،مرحومہ نے ایک بڑا عرصہ کمیونٹی کی بے لوث خدمت کی ہے، وہ چند برسوں سے شدید علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بریڈفورڈ کی مرکزی جامع مسجد حنفیہ میں ادا کی گئی، جس میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی کو بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحومہ کے انتقال پر سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی ہے ۔ان میں بریڈفورڈ سے ممبران پارلیمنٹ عمران حسین، ناز شاہ ،کونسلر عمران حسین ،پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی امور برطانیہ کے صدر مولانا قاری محمد عباس ،پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری ندیم قیصر ،بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور،علامہ محمد سجاد رضوی ،استحکام پاکستان کونسل برطانیہ کے صدر زیڈ اے مرزا،راشد حسین صابری، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر اسد سجاد بٹ اور دیگر نے مرحومہ کی کمیونٹی کیلئے بے لوث خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسن پیش کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی خصوصی دعا کی ہے۔