لا میں گریجویشن کرکے بیٹی نے سر فخر سے بلند کردیا ہے، چوہدری محمد اختر

January 25, 2022

لندن(نمائندہ جنگ)کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میری بیٹی نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ میری بچی نے جس طرح دن رات محنت کی ہے، میرے کام کو سپورٹ کیا ہے اورساتھ ہی اپنے تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھا ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔ میں زمین پر سب سے زیادہ قابل فخر ہوں میری زندگی، میری جینے کی وجہ میری شہزادی، میری بیٹی نے آج ایل ایم (ماسٹر آف لاز کی ڈگری) سے گریجویشن کیا ہے۔ اس چھوٹی عمر میں LLB - LPC اور LLM میں 3 درجات حاصل کرنا حقیقت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مہربانی اور میری بیٹیوں کی محنت ہے۔ آج بہت خوش ہوں میری زندگی کا مشن پورا ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام والدین کو اللہ تعالیٰ ایسی صالح اولاد نصیب کرے۔