پشاور، واپڈا کے دو ملازم سگے بھائی دوران ڈیوٹی یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے

January 25, 2022

پشاور (کرائم رپورٹر )پشاور میں کرنٹ لگنے سے واپڈا اہلکار کی موت کے کچھ روز بعد ا سکا بھائی بھی دوران ڈیوٹی بڈھ بیر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،دونوں بھائی واپڈا میں لائن مین تھے، یکے بعد دیگرے بھائیوں کے جاں بحق ہونے سے علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی۔ انہیں ایک ہی قبرستان میں مرحوم بھائی کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ملازم ظہور اکبر خلیل بڈھ بیر کے علاقے میرہ میں دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوگیا ۔وہ لائن مین کی پوسٹ پر تعینات تھا بقایاجات ریکوری کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اسکی موت واقع ہوئی ۔مرحوم کے دوسرے بھائی فضل اکبر خلیل بھی کچھ روزقبل دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ دونوں بھائیوں کی موت سے اہل علاقہ بھی غمزدہ ہوگئے، مرحوم کو انکے آبائی علاقہ سفید ڈھیری میں سپردخاک کردیاگیا جبکہ نمازجنازہ معروف مذہبی سکالر الشیخ عبدالعزیز النورستانی نے پڑھایا۔ مرحوم کی رسم قل آج سفید ڈھیری حجرہ علی احمد میں ادا کی جائے گی۔