بڈھ بیر میں دوست نے دوست کو قتل کردیا

January 25, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر کی حدود برہان خیل میں دوست نے 16سالہ دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔شیرنواز خان ولد امیر نواز خان سکنہ برہان خیل نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ گھر میں موجود تھا کہ حامد ولد زاہد نے اسے فون کرکے بتایا کہ تمھارا بھائی شیرباز خان زخمی حالت میں کوہاٹ رو ڈ پر واقع سٹی ہسپتال میں پڑا ہے وہ ہسپتال پہنچا تو اس کے بھائی کی لاش موجود تھی مد عی کے مطابق اس کے بھائی کو اس کے دوست حامد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔