کراچی: ڈی آئی جی سے لڑائی کرنے والا بھی کرپشن کیس میں گرفتار

January 25, 2022

کراچی میں جھگڑے کے دوران ڈی آئی جی عبداللّٰہ شیخ سے لڑائی کرنے والا کرپشن کیس میں گرفتار ہوگیا۔

کراچی میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے افراد میں ڈی آئی جی پر تشدد اور زیوارت چھیننے کا الزام لگانے والا شہری بھی شامل ہے۔

نیب نے کہا ہے کہ وکاش کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وکاش نے گزشتہ روز کراچی میں ڈی آئی جی عبداللّٰہ شیخ سے لڑائی کی تھی۔

اس نے ڈی آئی جی پر تشدد کرنے اور زیور چھیننے کا الزام بھی لگایا تھا۔