سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، یورپی یونین کے سفارتی حلقوں کا اظہارِ مسرت

January 25, 2022

یورپی یونین کے سفارتی حلقوں نے پاکستان کی سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی تقرری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں موجود تقریباً تمام ہی یورپین سفیروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جسٹس عائشہ ملک کی چیف جسٹس گلزار احمد کے ساتھ حلف اٹھاتے ہوئے تصویر شئیر کی اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستانی سماج میں خواتین کو فعال کردار ادا کرنے کے لیے جگہ مل رہی ہے۔

یورپین تناظر میں اسی بات کو یورپ میں جنس کی بنیاد پر سماجی برابری یا عدم مساوات کے عنصر کے طور دیکھا جاتا ہے، جس کا یورپ دنیا بھر میں ایک طویل عرصے سے علمبردار ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت یورپ میں یورپین کمیشن اور یورپین پارلیمنٹ جیسے دونوں کلیدی اداروں کی صدور خواتین ہیں۔

رسمی بیان بازی کے علاوہ محسوس کیا جا سکتا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی تقرری بھی ملک کی نیک نامی کا سبب بنی ہے۔