کابینہ نے آج چلغوزوں پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کردی

January 25, 2022


وفاقی کابینہ نے آج کے اجلاس میں چلغوزوں پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کردی ہے۔

اس سے قبل 2 روز میں چلغوزے کی قیمت میں 500 روپے فی کلو کمی سامنے آئی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد چلغوزے 5500 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

فی من چلغوزے کی قیمت 20 ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔