فیروز خان نے گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا،انگریزی ریپ نمبر ہوگا

January 26, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے شعبے میں بھی اپنا لوہا منوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل’’ خدا اور محبت3‘‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کا نیا گانا انگریزی ریپ نمبر ہوگا جسے بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔فیروز خان نے اسٹوڈیو سے ریکارڈنگ کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ سرمئی رنگ کے سویٹر اور پینٹ میں ملبوس ہیں اور گانا گنگنا رہے ہیں۔ویڈیو میں فیروز خان کو نئے گانے کو گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے گانے کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔اداکار نے پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’گیم چینجر‘ کا استعمال کیا جس سے مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ گانے کا نام گیم چینجر ہوسکتا ہے۔خانی اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گانے کی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی بس اتنا لکھا کہ ’جلد آرہا ہے۔خیال رہے کہ فیروز خان کا ڈرامہ ’اے مشت خاک‘ ان دنوں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہورہا ہے جس میں اداکارہ ثناء جاوید ان کے مقابل کردار ادا کررہی ہیں۔