عاطف اسلم کی نئی تصویر پر احمد علی بٹ کا دلچسپ تبصرہ

January 26, 2022

کراچی (آئی این پی) ہردلعزیز گلوکار عاطف اسلم کی نئی تصویر پر اداکار احمد علی بٹ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔گلوکار عاطف اسلم نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی نئی تصویر جاری کی ۔ اس تصویر میں عاطف اسلم کو ایک الگ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کافی موٹے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا گیا ہے اور ساتھ ہی حیرانگی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اداکار و ہدایتکار احمد علی بٹ نے عاطف اسلم کی اس تصویر پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔ اس پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احمد علی بٹ نے عاطف اسلم کی 2الگ الگ تصاویر لگائیں ہیں جن میں سے ایک پرانی ہے جبکہ ایک گزشتہ روز والی تصویر ہے۔ اداکار نے پہلے والی تصویر پر گلوکار کا نام لکھا ہے جبکہ دوسری تصویر پر انہیں عاطف بٹ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔