انسانی دماغ پر مضر اثرات جاننے کے بعد شراب نوشی ترک کردی، بیلا حدید

January 26, 2022

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے شراب نوشی کی عادت چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔بیلا حدید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 6 ماہ قبل اپنی شراب نوشی کی عادت چوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شراب پینا اس لیے چھوڑا کیونکہ یہ انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے،6ماہ پہلے شراب نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے ڈاکٹر اور نان الکوحلِک مشروبات کے برانڈ کے شریک بانی سے شراب پینے کے دماغ پر ہونے والے نقصانات کی وضاحت سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ شراب نہیں پئیں گی۔