پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے بیٹی کیلئے عالی شان گھر خرید لیا

January 26, 2022

لاس اینجلس / ممبئی (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اْن کے شوہر، اداکار نک جونس نے بیٹی کے لیے عالی شان گھر خرید لیا ہے۔بین الااقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑی کافی عرصے سے اپنے خاندان کو بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے 2019 میں لاس اینجلس میں ایک مینشن بھی خریدا تھاʼ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پریانکااور نِک نے بچی کی ضروریات کے مطابق اس گھر کی تزئین و آرائش میں مہینوں گزارے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب اس جوڑے نے یہ گھر خریدا تو ان کے ذہن میں بچوں کا خیال تھا اور اس کیلئے انہیں ایک ایسی جگہ کی ضرورت تھی جس میں کھلی جگہ اور ہریالی ہو۔