فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت2 زخمی

January 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فا ئرنگ کے واقعات میں 3افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 2زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مسرور کالونی بلوچ گراونڈکے قریب نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ سے 65 سالہ نرسی ہلاک ہو گیا ، پولیس کے مطابق مقتول نے گھر میں آستانہ بنایا ہوا ہے جہاں تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا ، گھگر پھاٹک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ سبیل جاں بحق ہو گیا ، نیوکراچی سیکٹر 5M میں 32سالہ علی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےایک شخص جاں ہو گیا،قائدآباد سیکٹر2مجید کا لونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے26 سالہ نوجوان فیصل سلطان زخی ہو گیا،نارتھ ناظم آباد بلاک P عمر فاروق کالونی میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل 28 سالہ ضیا الرحمان کو زخمی کر دیااور فرار ہو گئے ،پولیس کے مطابق زخمی اہلکار سیکیورٹی IIمیں تعینات ہے ۔