تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،صدر علوی

January 26, 2022

سکھر (بیورورپورٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،خواتین کو بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، اسکے علاوہ ڈیجیٹل اسکلڈ پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک بہترین پروگرام ہے، نوجوان اس میں بڑھ چڑھ کر کام کریں اور اس سے مستفید ہوں، وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف کاروباری سرمایہ فراہم کرنے کے منصوبوں خاص طور پر کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کریں اور سندھ میں تقریباً 58 ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ہیں سکھر چیمبر آف کامرس مشترکہ طور پر ووکیشنل سینٹرز سے روابط قائم کرکے اُن میں مزید جدید طرز پر بہتری لانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔ وہ آئی بی اے سکھر میں ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر عامر علی خان غوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ سکھر ایوان صنعت و تجارت کی خصوصی دعوت پر سکھر آمد پر ایوان کے اراکین کی جانب سے صدر ِ پاکستان کا استقبال کیا گیا، ایوان کے اراکین سے خصوصی ملاقات، بالائی سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی اہم ترین 7 منصوبوں کے جلدآغاز کیلئے سفارشات پیش کیں ۔