اسلامی ملکوں کو افغان حکومت کیساتھ تعلقات میں بہتری لانا ہوگی،ضیاء عباس

January 26, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورت حال خراب ہورہی ہے، افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد عالمی تعاون نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر اس ملک میں دہشت گردی کے امکاناے بڑھ رہے ہیں، اسلامی ملکوں کو افغان حکومت کے ساتھ تعلقات میں جلد بہتری لانا ہوگی ،کشمیریوں کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات کو معطل کرنے کا وقت آگیا ہے،بھارتی لابی ایک مرتبہ پھر اس ملک کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کررہی ہے ۔