ملتان، سکندری نالہ کے قریب صحافی کی گاڑی پر فائرنگ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

January 26, 2022

ملتان(نمائندہ جنگ) سکندری نالہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی ٹی وی کے رپورٹر امجد ملک کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔امجد ملک اور انکے بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ امجد ملک اپنے بھائی کے ہمراہ گھر جارہے تھے۔نامعلوم موٹرسائیکل موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے کا روائی شروع کر دی ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان سے رپورٹطلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔