تحریک انصاف کی تشکیل نو عمران خان کی منظوری سے اعلان

January 26, 2022

اسلام آباد(اے پی پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق چوہدری فواد حسین تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی،امیر بخش بھٹو ،اعجاز چوہدری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈووکیٹ عطاءاللہ ،عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی نائب صدور مقرر کئے گئے ہیں۔ جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان کو بطور ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ بطور جوائنٹ سیکرٹریز ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔