سرجانی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

January 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود روزی گوٹھ میں رات گئے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، عباسی شہید اسپتال میں جس کی شناخت 52 سالہ مجاہد آفریدی ولد اللہ خان کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔