کورونا کی نئی لہر، پارلیمانی سرگرمیاں محدود کرنیکا فیصلہ، پارلیمنٹ ہاؤس 4 دن بند

January 26, 2022

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کورونا کی موجودہ لہر کے پھیلائو کی وجہ سے پارلیمانی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

پارلیمنٹ ہائوس جمعہ ، ہفتہ ، اتوار ،پیر چار روز بند رہے گا ، منگل ،بدھ اور جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے دفاتر 50 فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے.

پارلیمنٹ ہائوس میں قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، تمام ملازمین کے دوبارہ ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اب تک 13 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مختلف شعبے بند کر دیئے گئے ہیں.

سینٹ سیکرٹریٹ نے پہلے ہی 50 فیصد عملے کیساتھ دفاتر کھولنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔