سٹی پولیس افسر کی زیر صدارت اجلاس مری میں ٹریفک انتظامات جائزہ

January 26, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کی زیر صدارت سی پی او آفس میں مری کے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے بہتری کے اقدامات کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔سی پی او کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی رہنمائی، سہولت اور تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔