واٹر مینجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا آٹھویں روز بھی احتجاج،ٹریفک جام

January 26, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر سے)آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے آٹھویں روز بھی احتجاج کیا گیا ،بعدازاں مظاہرین نے محکمہ زراعت آفس ڈیوس روڈ کے بلمقابل روڈ بلاک کر دیا ،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بعدازاں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج موخر کر دیا جس سے ڈیوس روڈ پر رکھی رکاوٹیں دور کردیا گئیں،احتجاج سے لوئر مال، داتا صاحب، سرکلر کی ٹریفک بری طرح متاثر آؤٹ فال روڈ، مال روڈ، لٹن روڈ پر ٹریفک کا بہائو بری طرح متاثر ہو گیا ،بعدازاں دوپہر کے وقت یہ احتجاجی مظاہرین ڈیوس روڈ پر آگئے اور روڈ کو بلاک کردیا ،اس دوران نماز جنازہ بھی ہو رہا تھا جس سے اطراف کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی ،کوئین میری روڈ،ایمپریس روڈ،ریلولے روڈ،سندر داس روڈ ،مال روڈ دیگر روڈ پر ٹریفک کا نظام دھرم برہم ہوگیا ،اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے05 سینئر وارڈنز، 32 وارڈنز ٹریفک کو تعینات کیا گیا ،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں بھی ٹریفک بلاک کی شکایت ہوتی پولیس نے اسے فوری کلیئر کیا ۔