ریلوے اکیڈمی والٹن میں کورسز کےنتائج میں تاخیر،پرموشن التواء کا شکار

January 26, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے اکیڈمی والٹن لاہور میں پروموشن کورسز کے نتائج تاخیر کا شکار ہونےکےباعث درجنوںریلوے ملازمین کی پرموشن التواء کا شکار ہو کر رہ گئی ملازمین میں شدید بےچینی پھیل گئی ذرائع کےمطابق گزشتہ سال اگست میں ریلوے والٹن اکیڈمی سے مختلف شعبوں کے امتخانات دیکر جانے والے ملازمین کے حوالے سے اکیڈمی کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا جن میں پی ٹو ، پی تھری کی کلاسز کےملازمین سرفہرست ہیں اس حوالے سے ریلوےملازمین نے جنگ کو بتایا کہ والٹن اکیڈمی سے رزلٹ ملنے کےبعد ملازمین کو چھ ماہ سے سال تک ریلوے ہیڈ کواٹر کے چکر لگانے پڑتے ہیں ۔جنگ کے رابطہ کرنے پر ڈی جی والٹن اکیڈمی فواد انعام چیمہ نے بتایا کہ کورسز مکمل ہونے کے بعد ایک سے دو ماہ میں رزلٹ آجاتا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام کورسز کے رزلٹ بروقت جاری کئے جائیں تاکہ ملازمین کو وقت پر انکی پرموشن مل سکے اگر کوئی رزلٹ تاخیر کا شکار ہے تو اسکا نوٹس لیا جائے گا ۔