پرچوں کی مارکنگ،معاوضوں کی ادائیگیاں نہ ہونے پراساتذہ پریشان

January 26, 2022

لاہور(خبر نگار)تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے پرچوں کی مارکنگ کرنےوالے ممتحن کو تاحال معاوضوں کی ادائیگیاں نہ کی جا سکیں ، جس سے اساتذہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ کئی ماہ گزرنے کے باوجود معاوضوں کی ادائیگی نہ ہونےسے ممتحن مشکلات کا شکار ہیں۔ اساتذہ نے اس حوالےسے کہا ہے کہ کورونا میں بچوں سے پوری داخلہ فیس وصول کرنے کے باوجود بورڈ انتظامیہ نے ممتحن کو معاوضوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے نتائج جاری ہونے کے باوجود معاوضہ نہیں مل رہا۔ اس سال بچوں سے 4 پیپر لینے کے باوجود مکمل فیس لی گئی تھی، اسی طرح امیدواران سےعملی امتحانات بھی نہ لیے اس کے باوجود نہ لینے کے باوجود پوری داخلہ فیس لی گئی۔ اساتذہ نے کہاکہ پوری فیس لینے کے باوجود ایگزمینرز کو کیوں معاوضہ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس بارے میں بورڈ حکام نے کہا ہے کہ جلد اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔