یوم سیدنا صدیق اکبرؓ کی مناسبت سے تقریبات آج ہونگی

January 26, 2022

لاہور(خبر نگار)جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام خلیفہ اول، خلیفۃ الرسول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی یاد میں ”سیدنا صدیق اکبرؓکانفرنس“آج جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ III لاہور میں ہو گی۔کانفرنس سے علامہ قاری محمد زوار بہادر، حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،مولانا محمدنعیم قادری اور دیگر علماء خطاب کریں گے۔مزید برآں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام یوم صدیق اکبر پر عظمت صدیق اکبر ؓکانفر نس آج ڈیڑھ بجے لاہور پر یس کلب میں ہوگئی،علامہ زبیر احمد ظہیر دیگر قائدین خطاب کر یں گے ۔