عمران خان کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت لیا ہے،حسن مرتضیٰ

January 26, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت لیا،اب تو لاڈلے کی چہیتی ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے بھی نیازی ٹولے کو کرپٹ ترین قرار دے دیا۔ علاوہ ازیں حسن مرتضی پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر مرحوم شہباز بھٹی کے گھر پہنچے اورا ن کے اہل خانہسے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔