78لاکھ ماسک لاہور پہنچ چکے ،کمشنر

January 26, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ 78لاکھ ماسک لاہور پہنچ چکے ہیں، مزید 70 لاکھ بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کو 1لاکھ ماسک انکے گھروں تک پہچانے کیلئے پوسٹ آفس پاکستان کے حوالے کردئیے ہیں۔ کمشنر لاہور نے پی ایم جی آفس ملازمین کیلئے بھی ماسکس کا خصوصی تحفہ دیا۔ علاوہ ازیںکمشنرلاہور کی زیرصدارت صفائی کے حوالے سےاجلاس ہوا۔ جس میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر و دیگر افسران نے شرکت کی۔