وزیراعظم کی دھمکی مکمل بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، رفیق رجوانہ

January 26, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دھمکی کہ ”مجھے اقتدار سے باہر کیا سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا“مکمل بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، دھمکیاں تو آپ وزیراعظم بننے سے پہلے بھی دیتے تھے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کا مذاق اڑاتے تھے اور اب بھی اُن کو برا بھلا کہتے ہیں۔ لگتا ہے کہ آپ کو پتہ چل گیا ہے کہ اقتدار کاسورج غروب ہونے والا ہے، یہ سب مکافات عمل ہے۔