خواجہ سرائوں کی نوکریوں کامعاملہ،ڈی آئی جی لیگل پر اظہار برہمی، جواب طلب

January 26, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کے تحت نوکریاں نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرچیف سیکرٹری اور سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا ،لاہور ہائیکور ٹ میں خواجہ سرائوں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کے تحت نوکریاں نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس شجاعت علی خان نے خواجہ سرا عاشی جان کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ڈی آئی جی صاحب آپ یہاں باغ جناح میں سیر کرنے آئے ہو۔؟ڈی آئی جی لیگل نےبتایا کہ 21 جنوری کو اس درخواست کا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اداروں نے اب تک کیا اقدامات کیے ہیں؟