پشاور میں CTD کراچی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

January 26, 2022


دہشت گردی کےواقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو سی ٹی ڈی کراچی کی جانب سے پشاور میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) کراچی کی ٹیم پشاور پہنچی ہے جہاں اس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی چند روز قبل گھوٹکی میں مبینہ مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔