رتیش سے قانونی طور پر شادی نہیں ہوئی، راکھی کا اعتراف

January 27, 2022

ممبئی (آئی این پی) شادی سے متعلق تنازعات کا شکار رہنے والی راکھی ساونت نے بالآخر اعتراف کرلیا کہ ان کی رتیش سے قانونی طور پر شادی نہیں ہوئی۔ریئلٹی شو بگ باس 15 میں جب راکھی ساونت سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اپنے شوہر رتیش سنگھ کو دنیا کے سامنے لانے کیلیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کیوں کیا تو راکھی نے کہا میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنی شادی کا اعلان بگ باس 15 میں کروں گی، یہ شو بہت مشہور ہے اور دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے، جس نے میرے لیے یہ آسان بنایا کہ میں دنیا کو اپنی شادی کے بارے میں بتاسکوں۔ ساتھ میں راکھی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ رتیش کا بینک بیلنس دیکھ کر ان سے شادی کے لیے راضی ہوئی، جبکہ اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی شادی کی رسم ہوٹل کے ایک کمرے میں ہوئی۔ساتھ میں راکھی نے رتیش سے اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی طور پر شادی شدہ نہیں ہیں، لیکن اب میں کسی طرح کی مہربانی نہیں بلکہ اپنی زوجیت کے حقوق چاہتی ہوں، آپ مجھے میرج سرٹیفکیٹ دیں تاکہ ہم اپنی زندگی ایک ساتھ گزار سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے اور پھر ہمیں اپنی راہیں جدا کرنی پڑ جائیں گی۔