دھرمیندر کا پاگل کہنے والے صارف کو عاجزانہ جواب، پرستار خوش

January 27, 2022

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے کی جانے والی ٹرولنگ اور انہیں پاگل کہنے پر انہوں نے انتہائی عاجزانہ انداز میں اس کا جواب دیا، ان کے پرستار ان کے اس پروقار اور شریفانہ انداز پر انہیں سراہے بنا نہ رہ سکے۔یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب سوشل میڈیا پر ان سے یہ رویہ اختیار کیا گیا لیکن انہوں نے اس کا جواب نہایت عاجزی اور شریفانہ انداز میں دیا۔واضح رہے کہ ایک حالیہ ٹوئٹ میں دھرمیندر نے نیتا جی سبھاش چندرا بوس کے ممبئی گیٹ پر نصب مجسمے کی ایک تصویر اپنے ایک حالیہ ٹوئٹ پر لگائی اور تحریر کیا کہ میں نیتا جی سیلوٹ کرتا ہوں، زندگی ہے قوم کی، تو قوم پر لٹائے جا، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مزید تحریر کیاکہ دھرم، آپ کا یقین، آپ کا اپنے اوپر ایمان آپ کی زندگی بدل دیتی ہے، اس کے جواب میں ایک یوزر نے لکھا کہ آپ پاگل تو نہیں ہے۔