پی ایس ایل میچز، 5 ہزار 650 اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے

January 27, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے 7 میچز کے سلسلے میں سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کرلیاگیا، مجموعی طورپر 5650 اہلکارسکیورٹی پرمامورہوں گے، سندھ رینجرزکے جوان اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربھی اپنے فرائض انجام دیں گے،کمانڈ اینڈکنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف کی نگرانی کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی جائے گی، سر شاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں کھلی رہیں گی، کرکٹ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا، قومی شناختی کارڈ ہمراہ اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔