نیشنل اسٹیڈیم میں کام کے دوران، اورنگی ٹاؤن میں دکانوں میں آگ لگ گئی

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاون نمبر 10میں منگل کی شب دکانوں میں آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈکی 2گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا ، علاوہ ازیں نیشنل اسٹیڈیم میں کام کے دوران اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھادی ۔