کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر پشاور سے گرفتار، کراچی منتقل کیا جائے گا

January 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس کراچی نے پشاور سے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا،سی ٹی ڈی کراچی کی ٹیم پشاور پہنچی جہاں کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تیموریہ پولیس نے مبینہ مقابلے اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈاکوئوں کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے عباسی اسپتال منتقل کیا۔