شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار گرفتار

January 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواجہ اجمیر نگری پولیس نےنارتھ کراچی میں 23،24 جنوری کی درمیانی شب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں نامزد ملزمان میں سے رات گئے چھاپوں میں ایک ملزم ملک اسامہ کو گرفتار کر لیا جو خواجہ اجمیر نگری پولیس کا نامزد اور ڈسمس پولیس اہلکار نکلا ، ملزم حالیہ دنوں میں ہی بحال ہوا ہے۔