ایکسپو سینٹر، ملازمین کی ہڑتال، ویکسی نیشن کا عمل تیسرے روز بھی معطل

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں تیسرے روز بھی ویکسی نیشن کا عمل معطل رہا،تنخواہوں سے محروم عملے نے کام چھوڑ کر احتجاج کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی نے احتجاجی ملازمین سے مزاکرات کئے اور 31 جنوری تک تنخواہیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تنخواہ کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت یا انتظامیہ نے مزاکرات نہیں کئے۔