پشاور زلمی پہلی بار سیمی کی خدمات سے محروم، فوسٹر ہیڈکوچ مقرر

January 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار ویسٹ انڈین ڈیرن سیمی پشاور زلمی کا حصہ نہیں ہوں گے۔ زلمی کے ترجمان کے مطابق وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں۔ ان کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹرجیمز فوسٹر کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے،انہوں نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیمی نے اس وقت مسقط میں لیجنڈز لیگ میں شریک ہیں۔ جیمز فوسٹر اس سے قبل زلمی کے ساتھ دو سال اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔ پی ایس ایل 7 کے لیے ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ، محمد اکرم ٹیم ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔