پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، نیب سے 4 سال میں کی گئی وصولیوں کی تفصیلات طلب

January 27, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار)پبلک اکائونٹس کمیٹی نےنیب سے چار سالوں میں کی گئی ڈائریکٹ وان ڈائریکٹ وصولیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، چیئرمین کورونا ہونےکی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کو ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز نے آگاہ کیا کہ نیب کی جانب سے اکتوبر 2021تک821.573ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے، آڈٹ مکمل ہو گیا ہے جس میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی،ان ڈائریکٹ ریکوریز 500.650 ارب روپے کی ہیں،جبکہ ڈائریکٹ ریکوریز 76.952 ارب روپے کی ہیں ،جس میں 50.406 ارب روپے کی ریکوری پلی بارگین کے ذریعے ہوئی ہے۔بریفنگ پر چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین اور شیری رحمان کے درمیان اختلاف رہے،پی اے سی نے ڈی جی نیب کی بریفنگ پر عدم اطمینان کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایک پائی کا حساب چاہیے جس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ ہمیں ایک ایک سوال لکھ کر دے دیں، آئندہ اجلاس میں تمام سوالوں کا تفصیل سے جواب دوں گا ۔