ڈاکٹر یاسمین راشد دوبارہ کورونا کا شکار

January 27, 2022

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد دوبارہ کورونامیں مبتلاہوگئیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کورونا کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے پر اپنے آپ کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا ہے کہ اللہ پاک کے کرم سیاب بہتر محسوس کررہی ہوں۔