لاہور ہائی کورٹ، امتیاز خان کی فوجی عدالت سے سزا کیخلاف رپورٹ طلب

January 27, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد محمود عباسی نےضلع اٹک کے امتیاز خان کی فوجی عدالت سے سزا کے خلاف رٹ پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔اسے فوجی عدالت نے20سال سزا دی تھی۔