ملکی معاشی ترقی میں کسٹم کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، گورنر سندھ

January 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مخلصانہ نقطہ نظر اور سرشار کوششوں کے ساتھ بہت جلد پاکستان ایک جدید، شفاف، اسمگلنگ سے پاک ملک اور صحت مند معیشت کے طور پر اقوام عالم کے سامنے اٹھے گا۔ کسٹم نے کوویڈ19-وبائی بحران کے دوران مثالی خدمات پیش کرتے ہوئے فراہمی کے موثر نظام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں کسٹم کا ادارہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ محکمہ کسٹم سرکاری خزانے میں حصہ ڈالنے والے حکومت کے سب سے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کسٹمز ہاؤس کراچی میں کسٹمز کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار چوہدری بھی شریک تھے۔