تاندلیانوالہ میں امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرنیوالا گرفتار

January 27, 2022

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے چک نمبر427گ ب میں امام مہدی ہونے کےدعویدار کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے مسجد میں نماز کے بعد کھڑے ہو کر امام مہدی ہونے کا دعوی کیا تھا۔ ملزم کے خلاف 295اے اور 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔