امین الحق کا وفاقی وزراء سے رابطہ، خواتین اور منتخب نمائندوں پر پولیس تشدد سے آگاہ کیا

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر سید امین الحق نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور اسد عمر سے رابطہ کر کے انہیں کراچی میں ایم کیو ایم کے کار کنوں اور منتخب نمائندوں ، خواتین پر سندھ حکومت کی ہدایت پر پولیس تشدد سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس افسران کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خواتین کی بے حرمتی کی گئی جس سے سندھ کے شہری علاقوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔