آنیوالے وقتوں میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے،مکیش چاؤلہ

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر خوراک و ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ اور وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ سندھ کے لوگوں کو گیس نہیں مل رہی اور اس وقت ہماری 66فیصد ایکسپورٹ بند ہوچکی ہے گورنر سندھ کو اگر عوام کا درد ہے تو وہ گیس کے بحران، بجلی، پیٹرولیم، ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر عوامی ایشوز پرپریس کانفرنس کیوں نہیں کرتے۔مکیش چاؤلہ اور سعید غنی نے کہا کہ گورنر سندھ غلط مشوروں پر سندھ میں گندم کی فراہمی کا الزام سندھ حکومت پر لگانے سے قبل حقائق اور حقیقی اعداد و شمار کیوں نہیں لے لیتے۔